شادی کے بعد محبت کے رشتے میں نرمی لانی پڑتی ہے۔ فضیلہ قاضی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی۔محبت دوستی سے شروع ہوتی لیکن جب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو یہ الگ ہوتی ہے اور بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو شوہر سے محبت الگ طرح کی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے مرد یا عورتیں بھی دیکھیں ہیں کہ جو بچوں کی پروا کیے بغیر بیوی یا شوہر سے بدلہ لینے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں ایک پیج پر ہونا ہے تاکہ بچے ہم سے اپنی ہر بات شیئر کرسکیں۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ زندگی کے ہر فیصلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک دوسرے سے پیار نہیں کرتے، میاں بیوی کی محبت میں لحاظ ہوتا ہے کیونکہ دونوں نے ساتھ اچھا برا وقت گزارا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الگ بیک گرانڈ سے ہوں اور قیصر کا تعلق الگ گھرانے سے ہے ہم نے اپنی عادتوں کو بھی تبدیل کیا ہے، آپ کو محبت کے رشتے میں نرمی بھی لانی پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں