کراچی (شوبز نیوز) ندا یاسر بغیر میک اپ کے منظر عام پر آگئیں، سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر حال ہی میں کراچی کے ایک مقامی کپڑے کے بازار میں بغیر میک اپ کے دیکھی گئیں۔ندا کی بغیر میک اپ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جو بازار میں ایک دکاندار نے شیئر کی ہیں جس میں وہ سادہ سیاہ سوٹ اور دوپٹے میں ملبوس تھیں، بالوں کو پونی میں باندھ رکھا تھا اور مکمل طور پر بغیر میک اپ تھیں، ندا کپڑے خریدنے میں مصروف تھیں اور دکاندار سے بھا تا کر رہی تھیں۔




