کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار مصطفی قریشی کی جانب سے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہمایوں سعید کی اصل عمر بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں کراچی پریس کلب میں میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔تقریب کے دوران سینئر اداکار مصطفی قریشی نے ہمایوں سعید کی خوش قسمتی اور ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں۔اسی دوران مصطفی قریشی نے بتایا کہ ہمایوں سعید کی زندگی میں 7اور9کا ہندسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔




