ممبئی (شوبز نیوز)عامر خان کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہے، جسے آر ایس پرسانا نے ہدایت دی ہے، یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جو ایک ہسپانوی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نیورولوجیکل چیلنجز رکھنے والے بچوں کی ایک ٹیم کو باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے تربیت دیتا ہے۔جنیلیا ڈی سوزا بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم20جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔




