ٹیکس فراڈ کی تعریف میں ترامیم ،سخت قانونی شقیں شامل

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترمیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت ”ٹیکس فراڈ” کی تعریف میں واضح اور جامع ترامیم کی گئی ہیں تاکہ ٹیکس چوری، جعلی دستاویزات اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔جعلی انوائس، غیر رجسٹرڈ سپلائی اور ریٹرن میں ہیر پھیر کو ٹیکس فراڈ قرار دے دیا گیا ۔ شق 37کی نئی تشریح کے مطابق ٹیکس فراڈ سے مراد وہ تمام اقدامات ہیں جو جان بوجھ کر، بدنیتی یا دھوکہ دہی کے ذریعے سرانجام دیے جائیں یا جن کا مقصد ٹیکس کا نقصان پہنچانا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں