پاکستان برطانیہ وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ٹیلیفونک کال کی اور مشرق وسطی کی تیزی سے بگڑتی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتِ حال سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن و سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں