اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔ جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔




