ٹرک کار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)تیز رفتار ٹرک کار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا۔گورنمنٹ ابوالخیر ہائی سکول شاہ کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر ٹراما سنٹر کے گیٹ کی طرف الٹ گیا ۔ریسکیو 1122 کا عملہ فوری پہنچا اوردیکھا کہ ٹرک کی آئل ٹینکی سے لیکج ہو رہی تھی۔ریسکیو عملہ نے ٹرک بیٹری کا کنکشن کاٹ دیا اور لیکج کو فوری کنٹرول کیااور ٹرک کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں