بچیانہ میں ریسکیو1122اسٹیشن کے قیام پر عملدرآمد شروع

جڑانوالہ(نامہ نگار) بچیانہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کیلئے اراضی کا تعین شروع کر دیا گیا۔کوآرڈینیٹر پی پی 100کے ہمراہ ریسکیو 1122آفیسرز کا بچیانہ کا دورہ۔ مین روڈ پر دو مختلف آپشنز پر غور۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی تجویز پر بچیانہ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اسٹیشن کوآرڈینیٹر آفتاب احمد اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد نے کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 100سردار اصغر ڈوگر کے ہمراہ ریسکیو کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے تھانہ بچیانہ سے ملحقہ اراضی اور اڈہ نور شاہ پر وزٹ کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ صدر بچیانہ پریس کلب الحاج میاں محمد رفیق طاہر،سید مقدس حسین زیدی،عابد حسین ملک،سید محسن عباس،سردار فرمان علی دوگر اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ریسکیو آفیسرز نے دونوں مقامات پر موجود اراضی کا محل و قوع اور تفصیلات حاصل کرکے اس پر ورک شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر سردار اصغر ڈوگر نے کہا کہ بہت جلد ریسکیو اسٹیشن کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا اور کوشش ہو گی کہ یہ اسٹیشن شہر کے نزدیک بنایا جائے جہاں سے قریبی دیہات میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو آپریشن مین خلل نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں