غلہ منڈی میں LEDلائٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوا می قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور خطے و عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میںانہوں نے اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر بلا اشتعال حملہ نہ صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جو مشرق وسطی میں امن کے توازن کو برباد کرے گی۔پاکستان کی کاروباری برادری ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے تصادم کو جنم دے سکتا ہے جو ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو جائے اور لاکھوں جانوں کے لیے خطرہ بنے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو کنٹرول کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں