حصول تعلیم کیلئے اہل اختیار آسانیاں پیدا کریں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر حضور محمد صابرنے کہاکہ ایجوکیشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب والدین کے بچوں کے لئے تعلیم کے دروازے بند نہیں ہو نے چاہئے دور جدید میں حصول تعلیم کے لئے اہل اختیار آسانیاں پیداکرے عوام کو تکالیف نہ دیں جامعات کے لیے مناسب مالی وسائل کے حصول اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے مفادات کے تحفظ میں حقیقی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025ـ26 کے حالیہ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو یکسر نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی حکومت کو متعدد یقین دہانیوں کے باوجود ایک مرتبہ پھر جامعات کی سنگین مالی ضروریات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے سالانہ ریکرنگ گرانٹ 2018 سے اب تک 65 ارب روپے پر جمود کا شکار ہے۔ حالانکہ اس دوران وفاقی بجٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جو 2018میں 5.9 کھرب روپے سے بڑھ کر 2025میں 17.5 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو کہ 196فیصد اضافہ بنتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں