آل محمدۖ کے فضائل و مناقب کے چرچے تا قیامت گونجتے رہینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خلفائے راشد ین احکام ربانی اسوہ رسول ۖ کی عملی تصویر تھے تعلیمات و انداز حکمرانی رہتی دنیا تک مشعل راہ مینارہ نور ہے آل محمدۖکی مودت اور اصحاب النبیۖ کے فضائل و مناقب کے چرچے تا قیامت گونجتے رہیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد و بیدار ہوتا کہ عظمت رفتہ کو ہم پھرپا سکیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے سالانہ خلفا ئے راشدین کا نفرنس سے جامع مسجد دربار قادر یہ پر صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا اتحادبین المسلمین پیغام امن اخوت و بھائی چارہ ‘تحمل برداشت بین المسالک ہم آہنگی ‘ملی یکجہتی کا درس محراب و منبر سے دینا علماء مشائخ کی ملی ذمہ داری ہے اور علماء کا طرہ امتیاز ہے کہ امہ کو آپس میں جوڑے اس موقع پر علامہ عزیز الحسن اعوان’ پیر محمد صدیق الرحمن’علامہ رضا امین سیفی محمدی و دیگر مقررین نے بھی اتحاد امت پر زور دیا اور کہا کہ ایران حق پر ہے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ ، او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر ہے پاکستان اللہ کی نعمت اور اللہ اس سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے دشمن کے مذموم ارادوں کو ہم قومی اتحاد سے خاک میں ملا چکے ہیں قومی یگانگت کافروغ ملک و قوم کی اشد ضرورت ہے خلفا ء رسول ۖسیدنا ابوبکر صدیق ‘سید نا حضرت عثمان غنی ‘سید نا حضرت علی ہمارے رہبر و رہنما ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں