لاہور (بیوروچیف) ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگے، اگلے مالی سال کیلئے 95کروڑ سے بڑھا کر1ارب 47کروڑ کا ہدف دیاگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا، ٹریفک فائنز کی مد میں 11ارب 20کروڑ وصول کرنا ہونگے۔ ڈرائیونگ لائسنسز فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ کا ہدف دیا گیا، پولیس کو ساڑھے 30ارب کی وصولیاں کرکے خزانے میں جمع کروانا ہونگی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تخمینہ ہدف پولیس کو جاری کردیا گیا۔




