ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ منارا چوپڑا کے والد رمن رائے ہنڈا 72برس کی عمر میں چل بسے۔پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کی کزن منارا چوپڑا کے والد دہلی ہائیکورٹ کے معروف وکیل تھے۔منارا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور آخری رسومات کی تفصیلات شیئر کیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے لکھا کہ ہم گہرے غم اور دکھ کے ساتھ اپنے پیارے والد کی دفات کی اطلاع دیتے ہیں۔




