لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار بابر علی نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیوں کے شوہر ان جیسی طبیعت رکھنے والے ہوں۔ذرائع کے مطابق بابر علی نے حال ہی میں ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی پر بھی بات کی اور کہا کہ متعدد وجوہات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری خستہ حالی کا شکار ہوئی’1990ء کے بعد ہم نے کیمرا ٹیکنالوجی اور تکنیکی عملے کو نئے ٹرینڈز کے مطابق تیار نہیں کیا جب کہ سکرپٹس پر بھی توجہ نہیں دی گئی’ہر عروج کا زوال ہوتا ہے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی وہی ہوا لیکن انہیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط ہوگی۔




