ریٹائرڈ مزدوروں کی OEBI پنشن میں اضافہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مزدور لیڈران پاکستان ٹیکسٹائل ورکرزفیڈریشن فیصل آباد ‘صدر حا جی عبدالجبار چوہدری وپنجاب ٹریڈ یونینز فیڈریشن عبداﷲ پور فیصل آباد نے ایک تقریب میں کہا کہ بجٹ 2025ء میں ریٹائرڈ صنعتی مزدو ر و ں کی OEBI پنشن میں اضافہ کے بارے کوئی اشارہ تک نہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پچھلے سال 2024ء میں بھی ریٹائرڈ’ صنعتی مزدوروں کی OEBI پنشن میں اضافہ نہ کیا تھا۔ جبکہ گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ ادارہ EOBI کے پاس جو رقم جمع ہوتی ہے۔ یہ صرف فیکٹری مالکان اور ورکروں کی جمع شدہ رقم ہے جس سے ریٹائرڈ صنعتی ورکروں کو پنشن ملتی ہے۔ معتبر ذرائع ٹی وی سے پتہ چلا ہے کہ ای او بی آئی گورننگ باڈی میٹنگ کراچی میں ہوئی تھی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزدوروں کی کم ازکم پنشن 10ہزار روپے سے بڑھا کر 11500 روپے کر دی جائے اور اسکی فائنل منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی جا چکی ہے۔ ہم وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ EOBI پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔تقریب میں محمد معروف خاں’ محمد سرور ندیم منج’ سید سجاد حسین گردیزی’ محمد عمران ودیگر مزدور رہنمابھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں