اسرائیلی شہری ایرانی میزائلوں سے دہشت زدہ ہوکر ملک سے بھاگ رہے ہیں،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنے اوپر موت بن کر گرنیوالی ایرانی میزائلوں سے دہشت زدہ ہو کر اپنے ملک سے بھاگ رہے ہیں فلسطینیوں پر زمین تنگ کر دینے والوں کو خود یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، یہی مکافات عمل ہے، غزہ میں سینکڑو ں معصوم بچے بھی بلاامتیاز شہید کئے گئے مگر بے حس’ انسانیت سے عادی اسرائیلیوں کا ضمیر نہ جاگا، بھوک’ پیاس اور افلاس نے اہل غزہ پر زندگی تنگ کر دی تھی کتنی ہی شہادتیں غذائی قلت سے ہوئیں مگر اسرائیلیوں کو رحم نہ آیا اور وہ تاحال غزہ میں وحشیانہ بمباری اور گولہ باری کر کے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر رہے ہیں مگر وہ آج اﷲ تعالیٰ کے پکڑ میں آ گئے ہیں اور آج ظالموں کی اپنی بستی بھی اجڑ رہی ہے اور وہ آج چیخیں اور دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں ان کی اب حالت یہ ہے کہ ”دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں