ASIغلام مصطفی دل کا پڑنے سے انتقال کر گئے

مکو آنہ (نامہ نگار) تھانہ روشن والا میں تعینات اے ایس آئی غلام مصطفی دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مکو آنہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی ‘ سماجی ‘پولیس افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم نہایت ایماندار ‘شریف النفس انسان تھے مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ ‘دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کل برو زجمعتہ المبارک جامع مسجد اللہ والی پرانی آبادی مکوآنہ میں صبح 9بجے ادا کی جائے گی ۔ مرحوم غلام مصطفی چک نمبر229رب مکو آنہ کا رہائشی تھااور ایلیٹ فورس میں اپنے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔مرحوم کے انتقال پرمعروف کاروباری شخصیت محمدنوازمغل نے گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اورسوگوران کو صبروجمیل عطافرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں