محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمرکی حد میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمر کی حد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل کی بھرتی کیلئے عمر حد تیس سے پینتیس سال کردی گئی،لیڈی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کیلئے عمر کی حد تیس سے اڑتیس سال کردی گئی۔ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کیلئے بھی پینتیس اور لیڈی اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کیلئے اڑتیس سال کردی گئی،جیل خانہ میں بھرتیوں کیلئے 24جون تک امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں