تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہم صیہونیوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، دہشتگرد صہیونی وجود سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے ۔ دوسر ی جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں۔ کہا ایرانی سپریم لیڈر صدام حسین کا انجام یاد رکھیں۔ خامنہ ای جنگی جرائم سے باز رہیں، ورنہ انجام سنگین ہوگا۔ تہران میں فوجی اورحکومتی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔




