فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام پیغام امن سیمینار موررخہ20جون بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 03بجے اقبال ہال میونسپل کا ر پو ریشن بالمقابل ریلوے اسٹیشن زیر سرپرستی صاحبزادہ قاری عبدالرحمن قادری چیئرمین مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان زیر صدارت حافظ محمد شاہد اشرف مرکزی صدر اور زیر نگرانی طاہر محمود سیالوی مرکزی سیکرٹری جنرل منعقد ہو گا مرکزی نائب صدر خالد محمود اعظم آبادی کی اطلاع کے مطابق پیغام امن سیمینار میں ملک بھر سے تمام مذاہب و مسالک کے ممتاز رہنما ، جید علمائے کرام ، شیوخ الحدیث ، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بالا بطور مہمانان خصوصی شریک ہونگے ۔ پیغام امن سیمینار دہشتگردی ، انتہا پسندی و شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے سمیت ملک پاکستان میں قیام امن کے لئے ، پاک فوج و پنجاب پولیس و سیکورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا ۔




