کمالیہ(نامہ نگار)اے ایس پی کمالیہ حافظ معاز الرحمن نے کہا ہے کہ امن کمیٹی کے ممبران کا کردار ہمیشہ مثالی ہوتا ہے علاقہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ ان کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے کمالیہ تحصیل امن کمیٹی کے ممبران قابل تعر یف ہیں انہوں نے ہمیشہ تمام مسالک کے درمیان اخوت بھائی چارے اور رواداری کی فضا کو فروغ دیا ہے جس پر میں ان کا تہ دل سے مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل امن کمیٹی کمالیہ و جکھڑ کے ممبران سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے ہمیں علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے رول کو ادا کرنا ہوگا اور کوشش کرنی ہوگی کہ ہمارے کسی بھی قسم کے الفاظ یا ہمارے رویے سے کسی بھی مسالک کے لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔




