پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے،میاں طاہر جمیل، وزیراعلی پنجا ب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطا بق تمام اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا ۔ پنجاب حکومت نے متوازن بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنمااور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر منصوبو ں کیلئے فنڈز کے اجراء سے صوبہ پنجا ب خوشحالی کی ڈگر پر گامزن ہوگا اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات میسر آ ئیں گی انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجا ب حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے غربت، مہنگائی ، بیروز گاری، کا خاتمہ اور معاشتی استحکام میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کا خواب ہے جو بہت جلد شر مندہ تعبیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں