کیڑوں کے کنٹرول کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بدلتے ہوئے موسمیاتی حالات اور زراعت میں کیڑے مار ادویات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے کیڑوں میں مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے جو غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ماہرین حشریات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ حشریات کے زیر اہتمام پاکستان انٹومالوجیکل سوسائٹی اور ینگ انٹومالوجسٹ سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ تیسری قومی پوسٹ گریجویٹ انٹومالوجی ریسرچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں