گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں تھم نہ سکیں

گوجرہ ( نامہ نگار ) گوجرہ میں موٹر سائیکل چوربے قابو ہو گئے۔مذید دو موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 298 ج ب کے غلا م مصطفی نے اپنی موٹر سا ئیکل نمبری BRM2366 اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نا معلو م چور چوری کرلی۔جبکہ چک نمبر424ج ب کے ریاض نے اپنی موٹر سائیکل نمبر3459ٹی ایس ایچ اپنے گھر کے بایہرکھڑی کی ہوئی تھی جس کو چوروں نے موقع پا کر چوری کر لیااور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتو ں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں