کومل میر کی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ کومل میر کی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کومل میر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کا اسٹار جیمنی ہے۔ویڈیو میں انہیں کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے، سالگرہ تقریب میں شازیہ وجاہت، وجاہت رف، یشمہ گل، فیروز قادری، عمار خان اور دیگر شامل تھے۔کومل میر کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں