پولیس ناکام ،آج پھر84ڈاکے،اغوا کی 11وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے،آج پھر مزید 84 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 11خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ پنج پیر کے ارشاد کی بیٹی (ج) کو ملزمان شاہزیب وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ بسم اللہ ٹائون کے زاہد کی بیٹی (م) کو مزمل وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ غوثیہ پارک کے صفدر کی بیٹی(ط)کو عاقب وغیرہ، روڈالہ کے علاقہ سے صفیہ بی بی کی بیٹی (ن) کو ملزمان ارشد وغیرہ، منصور آباد کے علاقہ محلہ فاروق آباد کے انیس کی ہمشیرہ(و) کو شبیر وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ چباں روڈ کے منیر کی اہلیہ (م) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون کے علاقہ 204کی مہوش کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ50ج ب کی شمائلہ کی ہمشیرہ (الف) کو جاوید وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ 37ج ب کے جاوید علی کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، بچیانہ کے علاقہ 561گ ب کی الفت بی بی کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ سے حمزہ کی ہمشیرہ (ش) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ امباں والی پلی کے قریب شکیل احمد سے 45ہزار وفون، امین پور بازار کے قریب ملازم حسین سے18ہزار و فون، دھوبی گھاٹ بانو گرلز ہاسٹل کے قریب عمر سے جھپٹا مار کر فون، سدھو پورہ کے طارق سے 30ہزار ، بلال پارک سے اخلاق سے52ہزار وفون چھین لیے، 124ج ب ہارون کے گھر سے لاکھوں کے زیورات سامان چوری، لاثانی گارڈن کے علی رضا سے 45ہزار و فون، رضا آباد کے علاقہ ٹیلاں والا قبرستان کے قریب بابر سے ڈیڑھ لاکھ، ایڈن آرچرڈ کے قریب خضر حیات سے 20ہزار و فون، عرفان سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر بلال علی سے نقدی’ بیگ چھین لیا، 124ر ب کے یونس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون لوٹ لیا، منصور آباد کے گل محمد سے نقدی و فون، عبداللہ پور کے قریب سبحان سے جھپٹا مار کر فون، ملک پور کے عثمان سے نقدی و فون چھین لیا، عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر ارسلان سے نقدی وفون، لاثانی پل کے قریب امتیاز الرحمن سے نقدی وفون، گرین ٹائون کے قاسم حسین سے 80ہزار وفون، ملت ٹائون میں افراز سے نقدی وفون، فخر آباد کے قریب امیر حسین سے نقدی وفون، خرم چوک کے قریب نبیل سے جھپٹا مار کر فون، حسن پورہ کے علی حسن سے نقدی وفون، کوہ نور چوک کے قریب حسان سے10ہزار و فون، خیابان کالونی کے جاوید اسلم سے نقدی وفون، کوہ نور پلازہ کے باہر سدرہ سے80ہزار چھین لیے، 100ج ب کی بلقیس بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، کوہ نور سٹی کے قریب سہیل یونس سے 10ہزار وفون، 50ج ب کے علی منصب سے نقدی و فون، 6ج ب کے قریب امتیاز سے جھپٹا مار کر فون، ٹائی ٹینک ہوٹل کے قریب اسلم سے3لاکھ 30ہزار و فون ،37 ج ب کے نسیم سے نقدی وفون، 244ر ب کے اکمل سے15ہزار ، طلائی انگوٹھی، سائنس کالج سمن آباد کے باہر محمد شاہد سے32ہزار و فون، 87ج ب کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، جہانگیر موڑ پر اکرم سے رکشہ چھین لیا، 203ر ب کے امین سے 90ہزار و فون، 255ر ب کے ریاست علی کی حویلی سے مویشی، مراد کالونی کے قریب مزمل سے 50ہزار وفون، 75ج ب کے اکرام کے ڈیرہ سے مویشی، 209ر ب کے عاصم سے موٹر سائیکل ، نقدی وفون، سیٹلائٹ ٹائون کے ثقلین سے نقدی وفون، 209ر ب کے عاطف سے10ہزار و فون، الٰہی آباد کے فیصل کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان، لکڑمنڈی چوک کے قریب فراز سے25ہزار و فون، 100گ ب کے احتشام سے40ہزار وفون، 98گ ب کے مظہر علی کے ڈیرہ سے مویشی، 53گ ب کے نواز سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 583ر ب کے محمد صدیق کا گھر لوٹ لیا، ڈیرہ سہراب خیل کے کرم شہزاد سے موٹر سائیکل نقدی و فون،382گ ب کے معظم سے5ہزار وفون، 76ر ب کے عبدالرشید کی حویلی سے 3بکرے، 70ر ب کے بلال سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 412گ ب کے علی بہادر سے موٹر سائیکل چھین لی، 412گ ب کی روبینہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، فیصل ٹائون کے سفیان سے 1لاکھ، 501گ ب کے مقبول کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 171گ ب کے عرفان سے 11ہزار وفون، زم زم کالونی کے قریب شاذل سے15ہزار و فون،472گ ب کے جمشید کے گھر چوری،527گ ب کے عدنان کے ڈیرہ سے پیٹر انجن اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا سے معظم علی، ضلع کچہری سے انصاف خان، سنت پورہ کے ناظم علی، اقبال ٹائون کے شہباز احمد، نادرا آفس کے باہر ثاقب، کلیم شہید پارک سے سبحان،196ر ب کے سلیم، محمود آباد کے ریاض، امتیاز ٹائون کے علی حسن، کوہ نور پلازہ سے عمیر، سمال اسٹیٹ سے صابر حسین، عبدالحمید، نواز شریف پارک سے سبحان طارق، دکن پارک سمن آباد سے نبیل، جیلانی ٹائون کے یاسر محمود ، جھنگ روڈ پر زاہد محمود، 228ر ب کے رمضان، 73ر ب کے شفقت اور دیگر کی موٹر سائیکل اور رکشے چور لے اُڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں