آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ریکس بلاک کے رہائشی محمد نواز کی شادی کچھ عرصہ قبل حمیرا بی بی سے ہوئی تھی، خاتون نے پرانے دوست شعیب عرف شیبی کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حمیرا بی بی کا آشنا شعیب عرف شیبی ملاقات کرنے کیلئے گھر آیا تو اسی دوران خاتون کا شوہر کے آنے پر آشنا کو کمرہ میں چھپا دیا۔ بعد میں پکڑے جانے کے خوف سے جونہی اس کا شوہر کمرہ میں داخل ہوا تو اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مدینہ ٹائون پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لینے کے بعد مقتول کی اہلیہ حمیرا بی بی کو حراست میں لیکر اسکے آشنا شعیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں