پاکستان اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورروس نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق روس کے دورے پر گئے پاکستانی وفد کی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم حکام سے ملاقات ہوئی جس میں توانائی شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری پر غور کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور روس میں اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پرغورکیاگیا اور طے پایا کہ اوجی ڈی سی ایل اورگیزپروم ممکنہ منصوبوں کی مل کر نشاندہی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں