عاصم منیر کا امریکہ میں خطاب قابل تعریف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل اور سینئر رہنمائو ں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دورہ امریکہ کے دور ا ن امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجرو ں سمیت پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کر تے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وطن عزیز ( پا کستان) کی سرحدوں اور مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کا اظہار جس جرات سے کیااسپر تاجر برادری انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے مزید کہاکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرپاکستان کے پہلے جنرل ہیں جنہوں نے دورہ امریکہ کے دوران ناصرف امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروںسمیت دیگر پاکستانیوں بلکہ امریکی صدرٹرمپ سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور امریکی صدرٹرمپ کو یہ کہنے اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا کہ پاکستان ایک اہم ایٹمی ملک ہے، میں پاکستانیوںکو پسند اور انکی عزت کرتا ہوں ،پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنے ملک ( پاکستان) کی با اثر شخصیت ، فہم و فراست واعلی صلاحتوں کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں