گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںوارداتوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل نقدی اور موبائل چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ عبداللہ پور کالونی کا محمد جاوید اپنی موٹر سائیکل پر سوارگھر سے شہر کی جانب آرہاتھاکہ جس کو مہدی محلہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 1لاکھ50ہزارروپے نقدی،قیمتی موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیااورڈاکوکامیاب وارادت کے بعد فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں