بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری نے یونین کونسل 56 میں امیدوار برائے چیئرمین صمصام قدیر بھٹی کے مرکزی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریو ں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس حوالہ سے یونین کونسل نمبر 56کے امیدوار برائے چیئرمین صمصام قدیر بھٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری،صدر موبائل فون ایسوسی ایشن ابراہیم پلازہ میاں ساجد و دیگران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بلال بدر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو روزگار تعلیم صحت اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے دیہات میں سڑکات کی ازسرنو تعمیر،سیوریج کے پانی کی نکاسی کا بہتر بنانے کیساتھ ساتھ بینادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل جڑانوالہ میں اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس شروع ہو چکے ہیں جنکی تکمیل سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلال بدر چوہدری نے یونین کونسل نمبر 56 میں امیدوار برائے چیئرمین صمصام قدیر بھٹی کے مرکزی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے قبل ازیں بلال بدر چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں