محتسب سرگودھا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ

سرگودھا (بیورو چیف) مشیر ریجنل آفس سرگودھا برائے محتسب پنجاب محمد الیاس گل نے اراضی ریکارڈ سینٹر سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز غلام اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔مشیر محتسب نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور دفتر محتسب پنجاب کے کردار اور شکایات کے حل کے لیے دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آگاہی کے لیے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ادارے سے استفادہ حاصل کر سکیں۔محمد الیاس گل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور دفتر محتسب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری جواب دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں