معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر محنت کش کو قتل کردیا

صفدرآباد(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے گھر میںگھس کرمحنت کش کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تھانہ فاروق آباد صدر نے مقتول کی بیوی زنیرہ بی بی کی تحریری درخواست پر وقاص اور اس کے دو نا معلوم ملزمان ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔فاروق آباد کے قریب گائوں گجیانہ نو میںمعمولی تلخ کلامی پر ملزمان وقاص وغیرہ 3 افراد نے گھر میںگھس کر محنت کش عمر دراز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقدمہ مدعیہ زنیرہ بی بی کے مطابق اس کا شوہر عمر دراز ،پھوپھو زاد بھائی ناصرجاوید اور اس کا حقْیقی بھائی تبسم گھر کے صحن میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ ملزم وقاص دو نامعلوم مسلح ملزمان کے ساتھ دروازے کے راستے زبردستی گھس آیا اور شوہر پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔مضروب کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں