کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں جعلی دودھ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، متعدد ڈیری یونٹس پر چھاپے ، بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ برآمد، مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمالیہ میں جعلی دودھ تیار کرنیوالے مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مشتاق نے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی امتیاز حسن کے ہمراہ کمالیہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، جن میں موضع بب پل اور راوی کھوکھر شامل ہیں۔کارروائی کے دوران متعدد ڈیری یونٹس سے بھاری مقدار میں جعلی اور مضر صحت دودھ برآمد کیا گیا۔ ملزمان بڑی مہارت سے ملاوٹ شدہ دودھ کو مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے ، جو انسانی صحت کیلئینہایت خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔ سیمپل رپورٹ کی تصدیق پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تمام جعلی دودھ اور متعلقہ سامان ضبط کر لیا گیا۔




