محرم الحرام میں جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محرم الحرام کے پرامن اور بااحترام انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ امنکمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلا س ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے اراکین، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مذہبی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ محرم الحرام میں صبر، برداشت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئیتمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔ ضلعی حکومت تمام مجالس و جلوسوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنائیگی۔ڈی پی او عبادت نثار نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حساس مقامات پر فول پروف انتظامات، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائیگی۔ سیکیو رٹی فورسز مکمل الرٹ رہیں گی۔اجلاس میں شریک علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماو ں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد کے شیئر کرنے سے گریز کریں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں