عوام کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت ضلع بھر میں صفائی و ستھرائی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے مختلف علاقوں کا فیلڈ وزٹ کیا اور صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی تلفی، مشینری کی کارکردگی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ میں موجود صفائی عملے سے ملاقات کی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب مہم کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔ عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت یا قیمتی رائے کے لیے ستھرا پنجاب پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں