سرگودھا (بیوروچیف) گرمی کے باعث بجلی کی مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بندش کے باعث فریج اور ڈی فریزر نے کام کرنا چھوڑ دیا جسکی وجہ سے برف کے بلاک کی قیمت میں بھی گز شتہ سال کی نسبت 200روپے فی بلاک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو بلاک گزشتہ سال 2200سے 2300روپے میں فروخت ہوتا تھا اب اس کے نرخ 2500روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ دکاندار 50روپے سے کم برف نہیں دیتے کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار بندش کے باعث جنریٹر پر برف جمانا پڑتی ہے جس سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مجبوراً ہمیں ان قیمتوں پر برف فروخت کرنا پڑ رہی ہے۔




