TNAٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور (بیوروچیف) ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اب ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیبچوں کاکارکردگی ٹیسٹ لیا جائیگا،خراب نتائج پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔،پنجاب بھرکے3 لاکھ اساتذہ میں سے صرف 10 فیصد نے بمشکل ٹیسٹ دیا تھا،اساتذہ کی جانب سے بار بار ٹی این اے کے بائیکاٹ پر ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا تھا جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اب کلاس ٹیچر کی بجائے بچوں کاٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔مذکورہ ٹیسٹ بچوں سے 15 اگست سے سکول کھلنے کے بعد لیا جائے گا۔اساتذہ کے مطابق ہم پہلے ہی امتحان دے کر سکولوں میں بھرتی ہوئے ہیں ،ہماری کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے امتحان لینا ناانصافی ہے،محکمہ تعلیم بچوں کی جس وقت مرضی اسیسمنٹ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں