لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹرز کا این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ جاری ہے، سابق کپتان بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کیمپ کی انتظامیہ اور پی سی بی کو بتا کر بیرون ملک گئے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔




