یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین پلیئر ہیں۔ چیتشورپجارا

لاہور (سپورٹس نیوز) ہندوستان کے ٹیسٹ بلے باز چیتشور پجارا نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو خود سے بہتر اسپنرز کا کھلاڑی تسلیم کیا ہے۔ایک کرکٹ میڈیا آئوٹ لیٹ کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو سیگمنٹ میں 103 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے بیٹر سے کسی ایسے بلے باز کا نام لینے کو کہا گیا تھا جسے وہ اسپن بولنگ کے خلاف اپنے سے برتر سمجھتے تھے۔ان کے سامنے مشفیق الرحیم، ڈیوڈ وارنر، ڈین ایلگر، راس ٹیلر، جونی بیرسٹو، روہت شرما اور اے بی ڈی ویلیئرز سمیت مختلف نامور نام لیے گئے مگر وہ خاموش رہے۔جو روٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے ایک محتاط ”شاید”کہا لیکن اسپن کے بہتر کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ کے اسٹار کی مکمل تائید نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں