شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور (شوبز نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں شائستہ جبین نے نجی ٹی وی پر حنا نیازی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ نوجوانی میں انہیں فلموں کی آفرز تو ملیں لیکن انہوں نے کبھی فلموں میں کام نہیں کیا کیونکہ وہ رومانوی مناظر نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتیں جس سے ان کا ذاتی تعلق نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں