بالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کو 35سال بعد اعزازی آسکر سے نوازا جائیگا

پیرس (شوبز نیوز) ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو 35برس بعد اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔جان پر کھیل کر خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز کا شمار ہالی وڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہیں کئی برسوں بعد اکیڈمک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اکیڈمی کی جانب سے ایک ایسی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہیجس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں