تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں انکم ٹیکس سلیبز میں رد و بدل کی تجاویز دی ہیں جس کے تحت آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا یہ جاننے کے لیے جیو انکم ٹیکس کیلکولیٹر استعمال کیجیے۔ بجٹ میں سالانہ 6لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کی 6لاکھ سے زائد آمدن پر 2.5فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی تھی جسے اب قائمہ کمیٹی خزانہ نے مزید کم کرکے ایک فیصد کردیا ہے۔ جب کہ سلیبز میں سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح کچھ اس طرح ہے۔ سالانہ 12لاکھ سے زیادہ اور 22 لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لیے 12لاکھ سے اوپر آمدن پر 11فیصد اور 6ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگے گا۔ سالانہ 22لاکھ سے زیادہ اور32لاکھ روپے سے کم آمدن پر 22لاکھ سے اوپر رقم پر 23فیصد ایک لاکھ 16ہزار فکس ٹیکس ہو گا۔ سالانہ 32لاکھ روپے سے 41لاکھ روپے تک آمدن پر 32لاکھ سے زائد آمدن پر 30فیصد اور 3لاکھ 46ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 41لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41لاکھ سے زائد آمدن پر 35فیصد اور 6لاکھ 16ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں