نیشنز ہاکی کپ نیوزی لینڈکے نام

کوالالمپور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان 2کے مقابلے میں 6گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کے فائنل میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔نیوزی لینڈ نے ابتدائی منٹوں میں 2مرتبہ گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی، یہ گولز فاول قرار دے کر مسترد کیے گئے۔نیوزی لینڈ نے میچ کے چھٹے منٹ میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا اور پندرہویں منٹ ایک اور گول کرکے برتری 0-2کردی، جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔پہلے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کے تینوں ریویو کامیاب رہے، پہلے دو گول قرار دینے پر ریویو لیا جو گول مسترد کردییگئے جبکہ پاکستان کے خلاف امپائر نے پنالٹی اسٹروک دیا، جس کے خلاف ریویو لیا، وہ بھی کامیاب ہوا، ریفری کو اسٹروک کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔نیوزی لینڈ نے تیسرا گول دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں بنایا، اسی کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مزید 2گول کرکے برتری کو 0-5کردیا۔تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے اپنا پہلا گول کرکے خسارے کو کم کر 1-5 کر دیا۔ اس سے قبل سابق اولمپئنز نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میں اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا۔یاد رہے پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے بعد فرانس کو ہرا یا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں