جھیل میں کشتی الٹنے سے9سیاح جاں بحق،3لاپتہ

سوات (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 9سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے چارکی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ3لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور3سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 9سیاح جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مقامی لوگوں نے 3سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے تمام سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور حادثے پر غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایات کی ہے لیکن علاقہ دور ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں