صوبائی وزیر کی زیر تعمیر چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی انسپکشن

چنیوٹ(نامہ نگار)صوبائی وزیرتعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رات گئے زیرتعمیر چنیوٹ فیصل آباد روڑ کی انسپکشن کی اور پیدل چل کرسڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 7۔ ارب کی لاگت سے جاری منصوبہ کو 45 فی صد مکمل کر دیا گیاہے۔24 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے فیصل آباد اور چنیوٹ کا سفر 40 منٹ سے بھی کم میں طے ہوگا۔صوبائی وزیر نے منصوبہ پر بریفنگ لی اورتعمیراتی میڑیل کی کوالٹی سمیت اسفالٹ کے درجہ حرارت کو چیک کیا۔انہوں نیمنصوبہ پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ کی چیکنگ رپورٹ کا معائنہ کیااور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نیریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیاہے۔ہر آنے والا دن صوبہ کی ترقی کا ضامن ہے۔وزیر اعلی پنجاب صوبہ کی عوام کو بہترین انفراسٹرکچر دے رہی ہیں۔انہوں نے چنیوٹ فیصل آباد روڑ کا بقیہ کام بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دوران تعمیر شہریوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں