نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران جیب تراشی کی وارداتیں

صفدرآباد(نامہ نگار)نماز جنازہ کے دو ر ا ن نا معلوم جیب تراش ماموں بھانجے کی جیبوں سے6 لاکھ27 ہزارروپے مالیتی2 قیمتی موبائل فونز اور39 ہزار روپے کی نقدی نکال کر لے گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جو ڈیشل کالونی کا رہائشی حسنین علی اپنے ماموں کے ساتھ اپنے کزن کی نماز جنازہ پڑھنے کیلئے شاہ کوٹ آیا ہوا تھا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران نا معلوم جیب تراش حسنین علی کے ماموں کی جیب سے پونے چھ لاکھ روپے مالیتی آئی فون ،39 ہزار روپے کی نقدی جبکہ حسنین علی کی جیب سے 52 ہزار روپے مالیتی مو بائل فون نکال کر لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں