کیو بی لنک کینال میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)کیو بی لنک کینال میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا۔ریسکیو 1122 کے غوطہ خورون نے لاش کی تلاش شروع کر دی۔اطلاعات کے مطابق کیو بی لنک کینال میںاجنیانوالہ کے قریب ایک نوجواب 30سالہ بلال اشرف ڈوب گیا ۔غوطہ خوروں نے اطلاع ملتے ہی لاش کی تلاش شروع کر دی جو انتھک محنت کے بعد بھی ناکام رہے۔ڈوبنے والے کے عزیز و اقارب نہر کے کنارے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔یاد دہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے حکم پر ضلع بھر کی نہروں میںدفعہ144 کے نفاذ کے تحت نہروں میں نہانے پر پابندی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور محکمہ انہار کا عملہ نہانے کے لئے آنے والوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔جس کی وجہ سے رواں ماہ میں کئی افراد پانی کی نذر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں