سول ڈیفنس بہاول نگرکی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سول ڈیفنس بہاول نگرکی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضیغم نواز کی خصوصی ہدایت اور ذوالفقار احمد بھون ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس صاحب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس نے یکم مئی 2025 تا 15 جون 2025 تک غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے والوں اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف ضلع بہاول نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 44ایف آئی آر کا اندراج کروایا جبکہ06 غیر قانونی آئل مشینوں کو قبضہ میں لیا گیا کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں 435 انسپکشن کی گئی۔ کمر شل و انڈسٹری ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی بنا پر 23 ادارہ جات کے چالان بنائے گئے اور جرمانے کی مد میں تقریبا 70500روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے اور 247کوسر بہمر کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے غیر قانونی کاروبار کرنے اور فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی جلد از جلد مکمل کریں اور غیر قانونی کاروبار سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی تعلیمی اداروں، کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں حادثات سے بچا کی تربیت دی گئی اور طلبا و طالبات، انڈسٹری ورکرز اور سرکاری عملے کو حادثات سے بچا کی تربیت دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں